Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن؛ ایک دہشتگرد ہلاک

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد ہلاک ہوگیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا ، اس دوران سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

پاک فوج کے ترجمان نے بتایا کہ سیکیورٹی فورسز سے فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد مارا گیا، ہلاک ہونے والا دہشت گرد سیکیورٹی فورسز اور شہریوں پر حملوں میں ملوث تھا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگرد کے مارے جانے پر مقامی شہریوں نے سیکیورٹی فورسز کی کاروائی کو سراہا ہے، دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version