پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ آج آئی ایم ایف ہمارے بجٹ بنا رہا ہے قیمتیں کنٹرول کررہا ہے۔
پاکستان جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ہم نے ہمیشہ عدالتوں کا احترام کیا ہے، ہم ہمیشہ آئین و ریاست کے ساتھ کھڑے ہیں، ہماری نگران حکومتوں کو برقرار رکھنے کی خواہش نہیں لیکن ہم نے ریاست کو درپیش صورتحال کو بھی دیکھنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے کسی سیاسی مخالفت پر حقائق پر آنکھیں بند نہیں کرنی، دو اسمبلیاں اس وقت موجود نہیں ہیں، دو اسمبلیاں ٹوٹنے کا وقت یکساں نہیں اورشیڈول دینے کا اختیار بھی یکساں ادارے کے پاس نہیں ہے۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ مردم شماری بھی ہورہی ہے، آئندہ وفاق اور دو صوبوں کے انتخابات پر مردم شماری کی نوعیت اور ہوگی، کتنا حق مارا جائے ان لوگوں کو جو ووٹ کے اندراج کی طرف جارہے ہیں۔
