Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بلی کا خواب پورا ہو گیا، دلچسپ ویڈیو وائرل

بلی کی آرام کرنے کی دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہو گئی۔

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک ننھی بلی بڑے مزے سے آرام کررہی ہے اس کے آگے ایک جھینگا رکھا ہوا بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سوتی ہوئی بلی کو جھینگے کی خوشبو للچا رہی ہے اور اس ہی دوران اس کی آنکھ کُھلتی اور وہ فوراً سے اپنے سامنے رکھا ہوا جھیگا اُٹھا کر کھا لیتی ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اس دلچسپ ویڈیو پر متعدد کمنٹس بھی کیے جا رہے ہیں۔

ایک صارف نے بلی کی ویڈیو پر کمنٹ کرتے ہوئے کہا کہ یہ بلیاں ہم سے بہتر طریقے سے رہتی ہیں۔

جبکہ ایک صارف نے کہا کہ بلی ہی ٹھیک ہے۔

:مزید پڑھیں

http://staging.bolnews.com/urdu/amazing/2022/12/204874/

اس سے قبل بھی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی  جس میں  بلی کو بڑے مزے سے اسپا کرواتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔

ویڈیو میں دیکھا گیا تھا کہ ایک بلی نرم و ملائم بستر پر آرام فرما رہی ہے اور کوئی اس بلی کی کئیر کررہا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا گیا تھا کہ پہلے بلی کو اچھے سے صاف کرتے لوشن لگواتے، ماسک لگواتے، فیس رولرکرواتے اورپھر ناخ کٹ کرواتے اُس کے بعد ناخن فائل کرت ہے۔

واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر اکثر جاوروں کی ایسی ویڈیوز وائرل ہو جاتی ہیں جسے دیکھ کر صارفین ہنسنے پرمجبور ہو جاتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version