Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

مریم اور بلاول کی پروش کرپشن کے پیسے سے ہوئی ہے، عمران خان

عمران خان نے کہا ہے کہ مریم اور بلاول کی پروش کرپشن کے پیسے سے ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم اور چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے سینئر صحافیوں کی ملاقات ہوئی جس میں سینئر صحافی  و اینکر سمیع ابراہیم، اور عباس شبیر شریک ہوئے۔

 انہوں نے کہا کہ آٹھ مارچ کے واقعات پچیس مئی کا پارٹ ٹو تھا وہی آفیسرز کل کے واقع میں ملوث ہیں جو پچیس مئی کو تھے، ان کا پلان ہے یہ ہے عمران خان گرفتار ہو یا نااہل پھر ہی انتخاب کروائیں گے۔

چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ مجھے نااہل کریں یا گرفتار، میچ ہم جیت چکے ہیں لیکن پھر بھی یہ زبردستی گراونڈ میں کھیل رہے ہیں۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ یہ الیکشن سے بھاگ رہے ہیں ، مجھ پر حملے کی کوشش کررہے ہیں، ان کا پلان ہے کہ عدلیہ کو تقسیم کرکے چیف جسٹس کے خلاف مہم چلائیں لیکن یہ منصوبہ کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ الیکشن کے انعقاد کے لئے تیار ہوں ، ہم جلد انتخابی جلسے شروع کرنے جارہے ہیں جبکہ یہ الیکشن نہیں کروانا چاہتےلیکن اگر نوے روز میں الیکشن نہ ہوئے تو ملک میں آئین قانون نہیں رہے گا۔

 عمران خان نے کہا کہ مریم اور بلاول کی پروش کرپشن کے پیسے سے ہوئی ہے، جس انداز سے پرچے درج ہورہے ہیں لگتا ہے میرے خلاف مقدمات کی جلد سنچری کرنے والے ہیں۔

سابق وزیراعظم اور چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے مزید کہا کہ بول نیوز کی ہمت کو داد دیتا ہوں، بول نیوز حق سچ کے ساتھ کھڑا ہے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version