Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

شعیب شیخ کو سچ کا ساتھ دینے پر گرفتار کیا گیا، عمران خان

عمران خان نے کہا ہے کہ شعیب شیخ کو سچ کا ساتھ دینے پر گرفتار کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کل رات ظل شاہ کی پوسٹ مارٹم رپورٹ آئی، تشدد کرکے علی بلال کے مختلف اعضا کو نقصان پہنچایا گیا، علی بلال کے جسم پر تشدد کے 26نشانات تھے، بدترین تشددکے باعث علی بلال اللہ کو پیارا ہوگیا، ظل شاہ کے قتل کا کیس لڑیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ظل شاہ کا قتل بھی مجھے پر ڈال دیا گیا ہے، انہوں نے ریلی میں لاشیں گرانے کا منصوبہ بنایاتھا جبکہ ریلی کے دن مجھے گرفتار کرکے بلوچستان لے کرجانا تھا، یاسمین راشد کی گاڑی پھر توڑ دی گئی جبکہ سمیع ابراہیم اور جمیل فاروقی کے ساتھ زیادتی کی گئی۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ شعیب شیخ کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، شعیب شیخ کو سچ کا ساتھ دینے پر گرفتار کیا گیا ہے، شعیب شیخ  کا قصور ہے کہ بول ہم کو کوریج دیتا ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ملک میں جو ہو رہا ہے ایسے واقعات زندگی میں نہیں دیکھے ، سوچتا ہوں ہم کہاں تک گرچکے ہیں ، انسان جب گرتا ہے تو جانوروں سے بدتر ہوجاتا ہے، فیصلہ کرلیں یہ انسانوں کامعاشرہ ہے یاجانورں کا۔

انہوں نے کہا کہ یہ خوف پھیلاکر ہم کوغلام بنانا چاہتے ہیں،ارشدشریف کے ساتھ کیا ہوا پوری قوم جانتی ہے، ایک شخص نے سیاسی کارکنوں پر ظلم کرنا شروع کیا ہے، اعظم سواتی کو ایک ٹوئٹ کرنے پر پکڑ کر ظلم کیا گیا۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے مزید کہا کہ قوم غریب ہوتی جارہی ہے، پیسا ان کا باہر پڑا ہے، ملک ڈوب رہا ہے، معیشت تباہ ہوگئی ہے اور ان چوروں نے اپنے1100ارب کےکیسز ختم کردیئے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version