مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز کا کہنا ہے کہ شہباز شریف کے ہاتھ عمران خان کے آئی ایم ایف سے کیے معاہدے نے باندھے ہوئے ہیں، اس کے باوجود شہباز شریف نے رمضان میں آٹا مفت دینے کا اعلان کیا۔
فیصل آباد میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائز مریم نواز نے کہا کہ جب نواز شریف نیچے گرا تب تب ملک بھی نیچے گرا، نواز شریف تین بار ملک کا وزیراعظم بنا اور ملک ٹیک آف کیا، 2013 میں جب نواز شریف کو حکومت ملی تب بجلی کا بحران تھا، نواز شریف نے 22 گھنٹوں لوڈ شیڈنگ کو زیرو لوڈ شیڈنگ میں بدل دی۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ ملک نواز شریف کی قیادت میں ترقی کر رہا تھا، پھر پانامہ بینک آیا اور نواز شریف کو دفتر سے نکال باہر کیا، جس دن نواز شریف کو باہر کیا اسی دن پاکستان کی ترقی بھی چلی گئی، حمزہ شہباز نے 2 سو یونٹ استعمال کرنے والوں کی بجلی مفت کر دی تھی، عمران خان اسی وقت عدالت گیا اور مدت بجلی کا فیصلہ ختم کروا کر آیا۔
انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کے ہاتھ عمران خان کے آئی ایم ایف سے کیے معاہدے نے باندھے ہوئے ہیں، اس کے باوجود شہباز شریف نے رمضان میں آٹا مفت دینے کا اعلان کیا ہے، کیا آپ نے گھڑی چور کی حکومت میں کوئی ایسا فیصلہ سنا۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ عمران خان سب سے بڑا فتنہ اور انتشار ہے، ثاقب نثار نے عمران خان کو کہا کہ سڑکوں پر دھکے کیوں کھا رہے ہوں، پانامہ کا کیس میرے پاس لاؤ میں نواز شریف کو نااہل کرتا ہوں، ثاقب نثار تم جتنے مرضی سرٹیفکیٹ واپس لو۔
