سعودی عرب کی حکومت نے قومی پرچم کے استعمال کے حوالے سے شہریوں کو انتباہ جاری کیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کی خبروں کے مطابق سعودی عرب کے پبلک پراسیکیوشن نے قومی پرچم کو بطور ٹریڈ مارک یا دیگر مقاصد کے استعمال کے لیے ممنوع قرار دے دیا ہے۔
خبر کے مطابق انتباہ ایک ایسے وقت میں جاری کیا ہے جب سعودی عرب کے شہری ہر سال گیارہ مارچ کو ’یوم پرچم‘ مناتے ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پبلک پراسیکیوشن نے تصدیق کی ہے کہ قومی پرچم کو بطور ٹریڈ مارک، تجارتی تشہیر یا طے شدہ چیزوں کے علاوہ کسی اور مقصد میں استعمال کرنا ممنوع قرار دے دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : سعودی عرب ہر سال 11 مارچ کو ’یوم پرچم‘ منائے گا
واضح رہے کہ ہر سال 11 مارچ کو سعودی عرب شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کے حکم سے سعودی پرچم کا دن منائے جانے کا اعلان کیا گیا تھا۔
تجزیہ کار یحییٰ التلیدی نے پرچم کے تقدس کے حوالے سے بتایا کہ قومی پرچم کی قدر سعودی ریاست کی تاریخ میں 1139 میں قائم ہونے کے بعد سے 1727تک پھیلی ہوئی ہے، جو توحید کی گواہی کی علامت ہے۔
یحییٰ التلیدی نے مزید کہا کہ یہ علامت امن اور آشتی کا پیغام ہے، جس کی بنیاد یہ مبارک ریاست تھی،یہ پرچم اس ملک کو متحد کرنے کی مہموں کا گواہ تھا، جو سعودی ریاست کے قیام کے لیے چلائی گئی تھیں۔
