Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پی ایس ایل 8، پشاور زلمی نے یونائیٹڈ کو 13 رنز سے شکست دے دی

پاکستان سپر لیگ سیزن 8 کے 29 ویں میچ میں راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 13 رنز سے شکست دے دی۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی کی ٹیم 180 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 18.4 اوورز میں 166 رنز بنا سکی۔

ہدف کے تعاقب میں اسلام آباد یونائیٹڈ کا آغاز مایوس کن تھا، حسن نواز پہلے ہی اوور میں پویلین واپس لوٹ گئے، ایلکس ہیلز اور صہیب مقصود نے ٹیم کو سہارا دینے کی کوشش کی، لیکن دونوں کی کوشش 15،15 رنز سے آگے نہ بڑھ سکی۔

کولن منرو نے بھی ان کی تقلید کرتے ہوئے 15 رنز بنائے، رحمان اللہ گرباز اور شاداب خان کی مزاحمت یونائیٹڈ کو میچ میں واپس لے آئی تھی، لیکن عمدہ بولنگ نے انہیں بھی زیادہ آگئے بڑھنے نہیں دیا۔

رحمان اللہ گرباز نے 33 اور شاداب خان نے 25 رنز بنائے، فہیم اشرف 38 رنز بنا سکے جبکہ محمد وسیم 14 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

پشاور زلمی کے سب سے نمایاں بولر خرم شہزاد اور سفیان مقیم تھے جنہوں نے 3،3 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ جیمز نیشم اور عامر جمال نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔

اس قبل اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹاس جیت کر پشاور زلمی کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی، زلمی نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 179 رنز بنائے۔

سب کی توجہ کو مرکز صائم ایوب آج کوئی رن بنائے بغیر فاروقی کی گیند پر بولڈ ہو گئے، بھانوکا راجا پاکسے اور محمد حارث کے درمیان دوسری وکٹ کی شراکت میں 115 رنز بنے۔

محمد حارث نے 79 رنز بنائے جبکہ راجا پاکسے 41 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، بابر اعظم کی جگہ پشاور زلمی کی قیادت کرنے والے ٹام کوہلر کیڈمور نے 12 رنز بنائے۔

حسیب اللہ نے 10 جبکہ جمی نیشم صرف 1 رن بنا سکے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے حسن علی نے 3، شاداب خان نے 2  وکٹیں حاص کیں۔

اسکواڈز:

اسلام آباد یونائیٹڈ: ایلکس ہیلز، حسن نواز، رحمان اللہ گرباز، صہیب مقصود، کولن منرو، شاداب خان (کپتان)، آصف علی، فہیم اشرف، محمد وسیم جونیئر، حسن علی، فضل حق فاروقی۔

پشاور زلمی: صائم ایوب، محمد حارث، ٹام کوہلر کیڈمور، بھانوکا راجا پاکسے، حسیب اللہ، جمی نیشم، عامر جمال، خرم شہزاد، مجیب الرحمان، سلمان ارشاد، سفیان مقیم۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version