وزیرِ اعظم شہباز شریف نے غریب و متوسط طبقے کو ریلیف دینے کے حوالے سے بڑے فیصلے کر لئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعظم شہباز شریف نے اسلام آباد کے غریب و متوسط طبقے کیلئے رمضان میں ریلیف کا اعلان کیا ہے جبکہ وزیرِ اعظم شہباز شریف نے اسلام آباد میں رمضان کے دوران غریب و متوسط طبقے کو مفت آٹے کی فراہمی کا بھی فیصلہ کیا ہے۔
اسکیم کے تحت اسلام آباد کے دس لاکھ لوگوں کو رمضان المبارک میں مفت آٹا فراہم کیا جائے گا۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے موٹر سائیکل و رکشہ والوں کو سستے پیٹرول کی فراہمی کا بھی اصولی فیصلہ کیا۔
وزیرِ اعظم کی ہدایت پر موٹر سائیکل اور رکشہ والوں کو مہنگائی کے اثرات سے بچانے کا پروگرام تیار کیا گیا ہے، پروگرام کے تحت موٹر سائیکل و رکشہ والوں کو سستے پیٹرول کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی
وزیرِ اعظم نے سندھ، خیبر پختونخوا اور بلوچستان کو بھی اس اسکیم میں شامل ہونے کی دعوت دی ہے۔
