Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ضمانت ہونے کے باوجود پی ڈی ایم حکومت مجھے گرفتار کرنا چاہتی ہے، عمران خان

سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اب یہ واضح ہو گیا ہے کہ میرے تمام مقدمات میں ضمانت ہونے کے باوجود پی ڈی ایم حکومت مجھے گرفتار کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ 

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پراپنے پیغام  میں پی ٹی آئی چیئرمین و سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اب یہ ظاہر ہوگیا کہ لاہور میں میری گرفتاری کا واقعہ، کسی مقدمے میں میری عدالت میں حاضری کو یقینی بنانا نہیں تھا بلکہ اس کا مقصد مجھے جیل بھیجنا تھا۔

سربراہ تحریکِ انصاف عمران خان نے ٹوئٹ میں کہا کہ تاکہ میں اپنی انتخابی مہم کی قیادت نہ کرسکوں، اب یہ واضح ہو گیا ہے کہ میرے تمام مقدمات میں ضمانت ہوجانے کے باوجود پی ڈی ایم حکومت مجھے گرفتار کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

سابق وزیراعظم عمران خان نے ٹوئٹ میں کہا کہ ان کے ناپاک عزائم کو جاننے کے باوجود میں اسلام آباد اور عدالت کی طرف جا رہا ہوں کیونکہ میں قانون کی حکمرانی پر یقین رکھتا ہوں، لیکن اب ان بدمعاشوں کے ناپاک عزائم سب پر عیاں ہوں چکےہیں۔

انھوں نے ویڈیو میں خصوصی پیغام میں کہا کہ میں اس وقت اسلام آباد کی عدالت جا رہا ہوں، بدقسمتی سے حادثہ ہوا تو میں تھوڑا لیٹ ہو گیا۔ میں آپ سب کو بتانا چاہتا ہوں کہ انہوں نے پورا پلان بنایا ہوا ہے مجھے گرفتار کرنے کا اس سے ان کی بدنیتی ثابت ہوتی ہے، اس دوران پنجاب پولیس نے زمان پارک میں میرے گھر پر حملہ کیا جہاں بشریٰ بی بی اکیلی تھیں، یہ کس قانون کے تحت کر رہے ہیں؟

عمران خان نے کہا کہ میں عدالت کا حکم مانتا ہوں۔ اسلام آبد کی عدالت میں پہلے بھی جا رہا تھا مگر جس طرح سے میرے گھر کے اوپر حملہ کیا وہ یہ مقصد نہیں تھا کہ اسلام آباد کی عدالت میں پیش کرنا بلکہ اصل مقصد مجھے جیل میں ڈالنا تھا، کیونکہ یہ لندن پلان کا حصہ ہے۔ جہاں ایک ملاقات پر رضامندی کے لیے مفرور نواز شریف کو اقتدار میں لانے کے وعدے کیے گئے تھے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اسلام آباد پیشی کیلئے روانہ

متعلقہ خبریں

Exit mobile version