سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اب یہ واضح ہو گیا ہے کہ میرے تمام مقدمات میں ضمانت ہونے کے باوجود پی ڈی ایم حکومت مجھے گرفتار کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پراپنے پیغام میں پی ٹی آئی چیئرمین و سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اب یہ ظاہر ہوگیا کہ لاہور میں میری گرفتاری کا واقعہ، کسی مقدمے میں میری عدالت میں حاضری کو یقینی بنانا نہیں تھا بلکہ اس کا مقصد مجھے جیل بھیجنا تھا۔
It is now clear that, despite my having gotten bail in all my cases, the PDM govt intends to arrest me. Despite knowing their malafide intentions, I am proceeding to Islamabad & the court bec I believe in rule of law. But ill intent of this cabal of crooks shd be clear to all.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) March 18, 2023
سربراہ تحریکِ انصاف عمران خان نے ٹوئٹ میں کہا کہ تاکہ میں اپنی انتخابی مہم کی قیادت نہ کرسکوں، اب یہ واضح ہو گیا ہے کہ میرے تمام مقدمات میں ضمانت ہوجانے کے باوجود پی ڈی ایم حکومت مجھے گرفتار کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔
سابق وزیراعظم عمران خان نے ٹوئٹ میں کہا کہ ان کے ناپاک عزائم کو جاننے کے باوجود میں اسلام آباد اور عدالت کی طرف جا رہا ہوں کیونکہ میں قانون کی حکمرانی پر یقین رکھتا ہوں، لیکن اب ان بدمعاشوں کے ناپاک عزائم سب پر عیاں ہوں چکےہیں۔
Meanwhile Punjab police have led an assault on my house in Zaman Park where Bushra Begum is alone. Under what law are they doing this? This is part of London Plan where commitments were made to bring absconder Nawaz Sharif to power as quid pro quo for agreeing to one appointment.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) March 18, 2023
انھوں نے ویڈیو میں خصوصی پیغام میں کہا کہ میں اس وقت اسلام آباد کی عدالت جا رہا ہوں، بدقسمتی سے حادثہ ہوا تو میں تھوڑا لیٹ ہو گیا۔ میں آپ سب کو بتانا چاہتا ہوں کہ انہوں نے پورا پلان بنایا ہوا ہے مجھے گرفتار کرنے کا اس سے ان کی بدنیتی ثابت ہوتی ہے، اس دوران پنجاب پولیس نے زمان پارک میں میرے گھر پر حملہ کیا جہاں بشریٰ بی بی اکیلی تھیں، یہ کس قانون کے تحت کر رہے ہیں؟
چیئرمین عمران خان کا خصوصی بیان۔
#چلو_چلو_عمران_کے_ساتھ pic.twitter.com/8c0l0aC5eC— PTI (@PTIofficial) March 18, 2023
عمران خان نے کہا کہ میں عدالت کا حکم مانتا ہوں۔ اسلام آبد کی عدالت میں پہلے بھی جا رہا تھا مگر جس طرح سے میرے گھر کے اوپر حملہ کیا وہ یہ مقصد نہیں تھا کہ اسلام آباد کی عدالت میں پیش کرنا بلکہ اصل مقصد مجھے جیل میں ڈالنا تھا، کیونکہ یہ لندن پلان کا حصہ ہے۔ جہاں ایک ملاقات پر رضامندی کے لیے مفرور نواز شریف کو اقتدار میں لانے کے وعدے کیے گئے تھے۔
یہ خبر بھی پڑھیں: چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اسلام آباد پیشی کیلئے روانہ
