Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

لندن، بھارتی ہائی کمیشن پر خالصتان کا پرچم لہرا دیا گیا

برطانوی دارالحکومت لندن میں سکھوں کی بڑی تعداد نے بھارتی ہائی کمیشن پر خالصتان کا پرچم لہرا دیا۔

تفصیلات کے مطابق بھارت میں سکھوں کے رہنما امرت پال سنگھ اور ان کے ساتھیوں کی گرفتاری کے خلاف بھارتی ہائی کمیشن کے سامنے سکھوں نے احتجاج کیا اور بھارتی ہائی کمیشن پر خالصتان کا پرچم لگا دیا۔

سوشل میڈیا پر اس واقعہ کی ویڈیو وائرل ہو چکی ہے، ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک سکھ نوجوان بھارتی ہائی کمیشن کی عمارت کی بالکونی پر بھارتی پرچم کو اتار کر خالصتان کا پرچم لہرا دیتا ہے۔

ویڈیو میں بھارتی ہائی کمیشن کے ایک اہلکار غصے بھرے انداز میں بھارتی ترنگا لے کر اندر چلا جاتا ہے، سکھ نوجوان نے اس کی جگہ خالصتان کا جھنڈا لہرانا شروع کر دیا۔

اس موقع پر سکھوں نے مودی سرکار کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور امرت پال سنگھ کو ساتھیوں سمیت فوری رہا کرنے کا مطالبہ کیا۔

یاد رہے کہ ’وارث پنجاب دے‘ نامی سکھ تنظیم کے رہنما اور خالصتان کے حامی امرت پال سنگھ کو چند روز قبل بھارتی پنجاب سے گرفتار کر لیا گیا تھا۔

بی جے پی سرکار نے سکھوں کے ردعمل سے بچنے کے لیے پنجاب بھر میں انٹرنیٹ سروس معطل کر دی ہے اور بھارتی تعداد میں پولیس کو تعینات کر دیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version