سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں چاومین اوملیٹ زیرِ بحث ہے۔
وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک آدمی چاومین اوملیٹ تیار کر رہا ہے۔
چاومین اوملیٹ کا کبھی کسی نے تصور بھی نہیں کیا ہوگا یہی وجہ ہے کہ لوگوں کی جانب سے اسے کچھ خاص پسند بھی نہیں کیا جا رہا اور سب اس عجیب و غریب ڈش سے ناپسندیدگی کا اظہار کررہے ہیں۔
انسٹاگرام پر وائرل ہونے والی ویڈیو کو متعدد لوگ لائک کر چکے ہیں جبکہ بہت سے سوشل میڈیا صارفین اس ڈش کے حوالے سے تنقیدی کمنٹس بھی کررہے ہیں۔
اس ویڈیو پر ایک سوشل میڈیا صارف نے کمنٹ کیا کہ یہ کیا بنا دیا۔
مزید پڑھیں
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اوریوں میگی تیار ہونے کے بعد اُسے آئس کریم کے ساتھ پیش کیا گیا۔
یہ ہی نہیں بلکہ چاکلیٹ بریانی کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر کافی زیرِ بحث رہ چکی ہے۔
چاکلیٹ بریانی کی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بریانی تیار کرنے کے بعد اس کے اُوپر چاکلیٹ ڈالی جا رہی ہے۔
واضح رہے کھانوں کے اصل ذائقے کو تبدیل کر کے نیا ذائقہ دینے کی کوشش پر سوشل میڈیا صارفین خوشی کے بجائے غصے کا اظہار کررہے ہیں
