Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

نیدرلینڈز میں 83 واں یوم پاکستان روایتی جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا

نیدرلینڈز میں پاکستانی سفارت خانے نے یوم پاکستان کا دن روایتی جوش و خروش اور جذبے کے ساتھ منایا۔

تفصیلات کے مطابق نیدرلینڈز میں پاکستان ہاؤس میں پرچم کشائی کی تقریب ہوئی جس میں نیدرلینڈز کے مختلف علاقوں سے پاکستانی کمیونٹی کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

‎قومی ترانے کی دھن پر سفیر سلجوق مستنصر تارڑ نے قومی پرچم لہرایا۔ اس موقع پر صدر مملکت اور وزیراعظم کے خصوصی پیغامات حاضرین کو پڑھ کر سنایا گیا۔

‎سفیرسلجوق مستنصرتارڑ نے اپنے خطاب میں پوری قوم کے لیے اس دن کی اہمیت کو اجاگر کیا اور تحریک پاکستان کے رہنماؤں کو خراج تحسین پیش کیا۔

سفیرسلجوق مستنصرتارڑ نے شرکاء کو پاکستان اور نیدرلینڈزکے مابین دوطرفہ تعلقات کی 75 سالہ تاریخ میں کامیابیوں سے آگاہ کیا۔

سفیرسلجوق مستنصرتارڑ نے دوطرفہ تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے جانے کے عزم کا اعادہ کیا اور اس سال دوطرفہ تعلقات کے قیام کے 75 سال مکمل ہونے پر نیدرلینڈز اور پاکستان میں منعقد ہونے والی تقریبات کے بارے میں بتایا۔

سفیرسلجوق مستنصرتارڑ نے مقبوضہ جموں وکشمیر میں حق خودارادیت کی منصفانہ جدوجہد میں کشمیری عوام کو خراج عقیدت بھی پیش کیا۔

‎سفیر سلجوق مستنصر تارڑ نے 2022 میں پاکستان میں سیلاب کے دوران امدادی سرگرمیوں میں مدد کرنے پر پاکستانی کمیونٹی کے فعال کردار کو سراہا۔

سفیرسلجوق مستنصرتارڑ نے کمیونٹی کے اراکین پر زور دیا کہ وہ پاکستان اور نیدرلینڈزکے تعلقات کے فروغ میں تعمیری کردار ادا کرتے رہیں.

متعلقہ خبریں

Exit mobile version