ملک بھر میں سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، کاروباری ہفتے کے پانچویں روز سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں فی تولہ سونا تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا، ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 5600 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 7 ہزار 500 روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 4801 روپے اضافے کے بعد 1 لاکھ 77 ہزار 898 روپے ہوگئی ہے۔
قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، لاہور، اسلام آباد اور پشاور کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 5600 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 7 ہزار 500 روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 4801 روپے اضافے کے بعد 1 لاکھ 77 ہزار 898 روپے ہوگئی ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 58 ڈالر بڑھ کر 1997 ڈالر فی اونس ہے۔
