لاہور: اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ (اے سی ای ) نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو ان کے گاؤں میں ترقیاتی کاموں میں کرپشن کے الزامات پر طلب کرلیا ہے۔
اینٹی کرپشن نے چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو 5 جولائی کو طلب کرلیا۔
ترجمان اے سی ای نے بتایا کہ بشریٰ بی بی کو ان کے گاؤں میں ترقیاتی کاموں میں کرپشن کے الزامات پر طلب کیا گیا ہے۔
اینٹی کرپشن کے ترجمان کا کہنا تھا کہ بشریٰ بی بی پر من پسند ٹھیکیداروں کو غیر قانونی ٹھیکے دینے کا الزام ہے، اس لیے بشریٰ بی بی کو انکوائری کمیٹی کے سامنے پیش ہونے کا پابند کیا گیا ہے۔
ترجماناینٹی کرپشن نے کہا کہ اینٹی کرپشن نے سمن کے نوٹس زمان پارک، بنی گالہ کی رہائش گاہوں پر چسپاں کر دیے ہیں اور بشریٰ بی بی کی طلبی کے نوٹس وکلا علی بھٹہ اور اویس کو بھی موصول ہو گئے ہیں۔
بشریٰ بی بی کو کل اوکاڑہ میں اینٹی کرپشن کے دفتر میں طلب کیا گیا ہے تاہم عدم تعمیل یا عدم حاضری پر قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔
