Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ملک مسائل اور عدم تحفظ کا شکار ہے، جاوید لطیف

جاوید لطیف نے کہا ہے کہ ملک مسائل اور عدم تحفظ کا شکار ہے۔

تفصیلات کے مطابق شیخوپورہ میں پریس کانفرنس کے دوران پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پر تنقید کرتے ہوئے جاوید لطیف نے کہا کہ دو صوبوں کی حکومت نے آئی ایم ایف کو خطوط لکھے اور معاہدے میں رکاوٹ بنے۔

جاوید لطیف نے دعویٰ کیا کہ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سیاسی جماعتوں کے پاس جا کر ان سے معاہدہ کر رہا ہے۔

جاوید لطیف نے یہ بھی کہا کہ ایم آئی ایف معاہدے پر بھنگڑے اس لیے ڈالے جا رہے ہیں کہ ملک ڈیفالٹ ہونے سے بچ گیا، ملک مسائل اور عدم تحفظ کا شکار ہے ایسے میں سرمایہ کار اعتماد نہیں کر رہا۔

جاوید لطیف کا کہنا تھا کہ آج موجودہ انصاف کے نظام سے عوام مطمئن نہیں ،سبھی انصاف کے ترازو کو برابر رکھیں گے تو ملک آگے بڑھے گا۔ موجودہ قومی اسمبلی کی مدت ایک دن بھی آگے نہیں بڑھائیں گے اور الیکشن اپنے مقررہ وقت پر ہونگے۔

مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما جاوید لطیف نے نواز شریف سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان پر کرپشن ثابت نہیں ہوئی لہٰذا انصاف ہونا چاہیے۔ 1999 اور 2013 کی طرح آئندہ الیکشن میں بھی عوام مسلم لیگ ن کو دو تہائی اکثریت کا مینڈیٹ دے کر محمد نواز شریف کو آگے لائیں گے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version