آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر 2 روزہ دورے پر ایران پہنچ گئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر اسلامی جمہوریہ ایران کا 2 روزہ سرکاری دورہ کر رہے ہیں، دورے کے دوران آرمی چیف ایران کی سول و عسکری قیادت کے ساتھ ملاقاتیں کریں گے
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر ایرانی حکام سے دفاع اور سکیورٹی تعاون سے متعلق دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔
