Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

جھریوں سے پاک جلد کے لیے کافی کو اس طرح استعمال کریں

خواتین خود کوجواں رکھنے کے لیے کئی طرح کے جتن کرتی ہیں اس سلسلے میں وہ سب سے زیادہ خیال اپنے چہرے کا رکھتی ہیں، تاکہ جلد کو جھریوں سے پاک رکھ اس کی دلکشی کو بڑھایا جاسکے۔

خواتین کی کثیر تعداد اس مسئلے کے حل کے لیے مختلف مصنوعات استعمال کرتی ہیں تاہم اس سے نجات کے لیے کچھ گھریلو طریقے بھی نہایت کار آمد ثابت ہوتے ہیں۔

ایسا ہی ایک طریقہ گھر میں موجود عام اجزاء سے تیار کیا جانے والا ایک آمیزہ ہے جس میں کافی اور آلو کے عرق کو استعمال کیا گیا ہے اس کی سب سے خاص بات یہ ہے کہ یہ کیمیکلز سے پاک ہونے کے ساتھ ہر طرح کی جلد کے لیے نہایت موزوں ہے اور اسے کسی بھی وقت چہرے پر لگایا جاسکتا ہے۔

کافی کی سب سے خاص بات یہ ہے کہ یہ  جلد میں کولیجن کی پیداور کو بڑھاتی ہے، جلد کو ٹائٹ کرتی ہے، ایکسفولیٹ کا کام کرتی ہے۔

اسی طرح آلو میں بھی ایسے اجزاء پائے جاتے جو آپ کی جلد کی رنگت کو نکھرانے کے ساتھ جلد کے داغ دھبوں کو دور کرنے میں معاون ثابت ہوتے ہیں جبکہ اس میں عمر رسیدگی کے اثرات کو دور کرنے کی بھی بھر صلاحیت ہوتی ہے۔

اس آمیزے کو تیار کرنے کے لیے آدھا کپ آلو کے عرق میں دو چمچ کافی شامل کر کے اچھی طرح مکس کریں پھر اسے تھوڑا سے گرم کرٰیں زیادہ گرم نہیں کرنا ہے ورنہ یہ گاڑھا ہونا شروع ہوجائے گا، پھر اسے چہرے اورگردن پر اچھی طرح لگائیں اور خشک ہونے پانی سے چہرہ دھولیں۔

جلد پر مؤسچرائزنگ کے ایک چمچ ناریل کے تیل میں تھوڑا سا وٹامن ای آئل شامل کر کے اچھی طرح مکس کریں اور اسے چہرے پر لگا لیں۔ بہتر نتائج کے لیے اس عمل کو ایک ہفتے تک دہرائیں اس طرح جلد پر سے جھریاں دور ہوجائے گی ساتھ رنگت بھی نکھر جائے گی۔

Exit mobile version