Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

’’نوازشریف کو اہل بنانے کیلئے دوتہائی اکثریت چاہیے جوالیکشن کے بعد بھی ممکن نہیں‘‘

سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ نوازشریف کو اہل بنانے کیلئے دوتہائی اکثریت چاہیے جوالیکشن کے بعد بھی ممکن نہیں۔ 

سابق وزیرداخلہ شیخ رشید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپراپنے پیغام میں کہا کہ ن لیگ، پی پی پی اور مولانا فضل الرحمان کےخواب دھرے کے دھرے رہ جائیں گے۔ ان کے خواب آنسوؤں میں بہہ جائیں گے مہنگائی کابوجھ عوام پرڈال دیاگیا ہے۔

عوام مسلم لیگ کے سربراہ کا کہنا ہے کہ بجلی کابنیادی نرخ 25 سے بڑھا کر 29 کر دیا گیا ہے۔ بے شک ہر گھر میں لیپ ٹاپ دے دیں۔ جس کے گھر بجلی کا بل جا رہا ہے۔ آٹا خرید کر کھا رہا ہے وہ انہیں الیکشن پر 440وولٹ کاکرنٹ لگائےگا۔

شیخ رشید نے کہا کہ عوام اور 13پارٹیوں کے درمیان نفرت انتہائی گہری ہوچکی ہے۔ غربت سے تنگ لوگ خودکشیاں کر رہے ہیں لیکن نام ہارٹ اٹیک کا لے رہے ہیں۔ کیونکہ اہل خانہ پوسٹ مارٹم اور پولیس کی تفتیش نہیں چاہتے۔ جس ملک میں 8 لاکھ پروفیسر ڈاکٹرانجینیرملک چھوڑ کے چلے جائیں تو پیچھے فضل الرحمان ہی رہ جاتاہے۔

انھوں نے کہا کہ نواز شریف کو اہل بنانے کے لیے دو تہائی اکثریت چاہیے جو الیکشن کے بعد بھی ممکن نہیں نواز شریف پگلا نہیں جو سعودی عرب سے پاکستان آئےگاوہ لندن جائےگاوہاں سےکب اور کس حال میں پاکستان آئےگا وہ اللہ کو پتاہے۔

شیخ رشید نے اپنے پیغام میں یہ بھی کہا کہ معافی نامہ دے کر سعودی عرب گیاضمانت نامہ دے کر لندن گیا وہ دونوں آپشن استعمال کر چکا ہے۔ ایوب دور میں لوگ چینی کے خلاف نکلےتھے اس دور میں آٹا اور بجلی کے خلاف نکلیں گے۔ ان کو اقتدار نہ ملے تو بیمارہوجاتے ہیں اقتدار ملے تو تقریروں اور سرکاری اشتہاروں کاجمعہ بازار لگا دیتے ہے۔ ریاست کوئی خلائی مخلوق نہیں ہوتی اس کا اہم جزعوام ہوتے ہیں جس کادیوالیہ کردیا گیاہے۔

انھوں نے مذید کہا کہ پہلی بار لوگوں کے پاس قبر کے پیسے نہیں ہیں ضرورت مندلوگوں کو کفن دفن کا خرچہ بےنظیرانکم سپورٹ اسکیم سے دیاجائے۔ بلاول کسی افریقی ملک کا بھی وزیراعظم نہیں بن سکتا خواب دیکھنے پر کوئی ٹیکس نہیں۔ 65غیر ملکی دورے کیے کمپنی کی مشہوری کے علاوہ کچھ نہ ملا سیاست کےآخری اوور شروع ہونے والے ہیں۔ اُلٹی گنتی شروع ہونے والی ہے جنہوں نے کسی کے ساتھ ہاتھ کیا اب اُن کے ساتھ ہاتھ ہوگا مشتری ہوشیار باش۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version