Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

خوش ذائقہ لیکن جلد کے لیے مضر غذائیں

صحت مند رہنے کے لیے متوازن غذا نہایت ضروری ہے کیونکہ یہ نہ صرف آپ کو تندرست وتوانا رکھتی ہے بلکہ چہرے کی جلد کو خوبصورت بنا کر اس کی دلکشی میں کئی گنا اضافہ کرتی ہے۔

خوبصورت جلد کے جہاں صحت بخش غذا اہمیت رکھتی ہے وہی کچھ غیرمتوازن غذاؤں سے اجتناب کرنا بھی ضروری ہے۔ یہاں پر چند ایسی غذاؤں کا ذکر کیا جارہا ہے۔

ڈیری مصنوعات

یہ غذائیں جسم میں سوزش اورمختلف انفیکشن کو جنم دے سکتی ہیں جس سے جلد پر سوزش اور خارش جیسے مسائل پیدا ہوسکتے ہیں۔

چکنائی سے بھر پور گوشت

اس طرح کا گوشت جسم میں انسولین کی پیداوار کو متاثر کرتا ہے جس سے جلد پر ایکنی جنم لینے لگتی ہے۔

سافٹ ڈرنکس

سافٹ ڈرنکس چاہے وہ عام ہوں یا ڈائٹ، دونوں ہی جلد کی سوزش کا سبب بن سکتی ہے۔

مصالحہ دار غذائیں

چٹ پٹی اور مصالحہ دار غذاؤں میں ایسیڈک لائکوپین موجود ہوتا ہے یہ جسم کے پی ایچ لیول کو متاثر کرتا ہے جس سے جلد پر خارش ہونے لگتی ہے۔

پاستا

پاستا میں گلائسیمک کی کثیر مقدار پائی جاتی ہے جو خلیوں کی پیداوار کو تیزی سے بڑھانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے جو چکنی جلد میں سیبم کی وجہ بنتی ہے۔

چپس

آلو کے چپس غیر صحت بخش چکنائیوں سے بھرے ہوتے ہیں جو جلد کو سورج کی مضر شعاعوں کے نقصان کے لیے حساس بنا دیتے ہیں۔

تلی ہوئی مرغی

اس میں بھی گلیسیمک بہت زیادہ مقدار میں موجود ہوتا ہے جو ایکنی کا سبب بن سکتا ہے۔

چینی

میٹھی غذاؤں میں موجود چینی کی زائد مقدار جلد پر ایکنی کے ساتھ ایکزیما کے خدشات کو بھی بڑھا دیتی ہے۔

Exit mobile version