Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

وزیر اعظم نے یوتھ اسپورٹس انیشیٹو کا آغاز کر دیا

وزیر اعظم شہباز شریف نے یوتھ اسپورٹس انیشیٹو کا آغاز کر دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کے نوجوانوں کو اپنی توانائیاں مثبت انداز میں صرف کرنے کے مواقع فراہم کیلئے میں نے گزشتہ روز ملک گیر کھیلوں کے فروغ اور عالمی معیار کی سہولیات فراہم کرنے کیلئے یوتھ اسپورٹس انیشی ایٹیو کا آغاز کیا ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کی آبادی کی اکثریت نوجوانوں پر مشتمل ہے مگر بدقسمتی سے نہ صرف مقامی بلکہ بین الاقوامی کھیلوں کیلئے بھی سہولیات کا شدید فقدان ہے، اس کے پیش نظر ہم نے ملک کی پہلی اسپورٹس یونیورسٹی کا سنگ بنیاد اور اسپورٹس اینڈاؤمنٹ فنڈ قائم کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس کے علاوہ باصلاحیت اور بہترین کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی، بین الاقوامی مقابلوں کیلئے کھلاڑیوں کی تربیت اور دیگر اقدامات سے ملک بھر میں کھیلوں کا فروغ یقینی بنایا جائے گا، تاریخ گواہ ہے کہ پاکستان کے باصلاحیت نوجوانوں کو جب جب بھی موقع دیا گیا انہوں نے پوری دنیا میں سبز ہلالی پرچم کو حسن کارکردگی سے سربلند کیا۔

انہوں نے کہا کہ مجھے یہ بھی ادراک ہے کہ یہ اقدامات ناکافی ہیں مگر یہ ایک اچھا نقطہ آغاز ہے، مجھے پوری امید ہے کہ آئندہ حکومتیں ان اقدامات کا تسلسل قائم رکھیں گی۔

 

 

متعلقہ خبریں

Exit mobile version