Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اداکارہ بھومی پڈنیکر کتنے برس کی ہوگئیں؟ سالگرہ کی تصاویر وائرل

بالی وڈ کی اداکارہ بھومی پڈنیکر نے اپنی 34 ویں سالگرہ منا لی۔

اداکارہ نے گزشتہ روز اپنی سالگرہ منائی جس کی تصاویر اور ویڈیو بھی بھومی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤئنٹ پر پوسٹ کیں۔

انسٹاگرام پر اداکارہ کی جانب سے سالگرہ کی تقریب کی پوسٹ کی جانے والی تصاویر اور ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکارہ بھومی کیک کاٹ کر رہی ہیں۔

 اداکارہ بھومی پڈنیکر ہ اپنی سالگرہ منانے کیلئے گوا میں موجود ہیں جہاں ان کے ہمراہ بہن سمکشا پڈنیکر اور دیگر لوگ بھی ان کے ساتھ ہی ہیں۔

مداحوں کی جانب سے ملنے والے پیار پر اداکارہ بھومی نے کہا کہ آپ کی محبت اور دعاؤں کا شکریہ، اس سے زیادہ بہتر دن نہیں ہوسکتا تھا۔

واضح رہے سالگرہ کے موقع پر اداکارہ نے ہلکے جامنی رنگ کے لباس کا انتخاب کیا جس نے ان کی خوبصورتی میں چار چاند لگا دیے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں

Exit mobile version