Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

یوٹیوب سے حاصل ہونے والی کمائی حلال ہے یا حرام ؟

دور جدید میں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز بالخصوص یوٹیوب سے کمائی کا ٹرینڈ چل نکلا ہے جس کے ذریعے ہزاروں افراد بھاری رقوم کمارہے ہیں۔

تاہم یوٹیوب سے کمائی کرنے والوں کے لیے ایک چونکا دینے والی خبر ان کی منتظر ہے۔

معروف سعودی اسکالر اور جدہ کی مسجد کے امام عاصم الحکیم نے یوٹیوب کی کمائی کو حرام قرار دے دیا ہے۔

عاصم الحکیم کے آفیشل ٹوئیٹر اکاؤنٹ پر ایک صارف نے ان سے سوال کیا کہ یوٹیوب کی کمائی حرام ہے یا حلال ؟جس کا  انہوں نے مختصر  جواب  لکھا کہ یہ حرام ہے۔

واضح رہے کہ  عاصم الحکیم نے یوٹیوب کی کمائی  کے حوالے سے ان کے اپنے یوٹیوب چینل پر 4 سال قبل  دیا گیا بیان موجود ہے  جس میں انہوں نے کہا تھا کہ اسلامی نقطہ نظر سے یوٹیوب سے کمائی کرنا حرام نہیں ہے لیکن اس کا انحصار یوٹیوبر کے مواد پر ہے جو وہ یوٹیوب پر اپلوڈ کرتا ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

 

Exit mobile version