Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاکستان تیونس کے ساتھ برادرانہ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے، صدر مملکت

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ پاکستان تیونس کے ساتھ تاریخی اور برادرانہ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے۔

تصیلات کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے تیونس کے لئے پاکستان کے نامزد سفیر جاوید احمد عمرانی سے ایوان صدر میں ملاقات کی جس میں انہوں نے تنازعہ جموں و کشمیر ، فلسطین اور اسلامو فوبیا جیسے بین الاقوامی مسائل کے حل میں تعاون کیلئے او آئی سی کے بارے میں تیونس کے وژن کو سراہتے ہوئے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل میں ” انسداد مذہبی منافرت ” پر پاکستان کی طرف سے پیش کی گئی قرارداد پر تیونس کی حمایت کا خیر مقدم کیا۔

صدر مملکت نے کہا کہ نامزد سفیر تعلیم، ثقافت اور دفاع کے شعبوں میں تیونس کے ساتھ تعلقات مزید مضبوط بنانے میں اپنا کردار ادا کریں جبکہ نامزد سفیر مختلف فورمز پر اسلامو فوبیا ، بھارت میں اقلیتوں کے ساتھ ناروا سلوک کو اجاگر کریں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ بھارت انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا مرتکب ہو رہا ہے جبکہ وہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں مسلمانوں پر ظلم کر رہا ہے، بھارت کا اصل چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب کرنے کی ضرورت ہے۔

ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا تھا کہ پاکستان تیونس کے ساتھ تاریخی اور برادرانہ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے ، دونوں ممالک مختلف امور پر یکساں خیالات کے حامل ہیں۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے تیونس کے ساتھ دوطرفہ تجارت کو فروغ دینے کے لیے وسیع تر اقتصادی تعاون کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے درمیان رابطوں اور تبادلوں کو بڑھانا ہوگا۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version