ایم کیو ایم پاکستان کے وفد کی ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی سربراہی میں گورنر ہاؤس میں وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات ہوئی ہے۔
ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی و معاشی صورتحال اور مختلف موضوعات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ایم کیو ایم وفد نے کہا کہ شہری سندھ بلخصوص کراچی کے شہریوں کو لاوارث نہ سمجھا جائے، سب سے بڑے شہر کے شہریوں کو بجلی نہیں ملتی صرف بھاری بل بھیجے جاتے ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف نے ایک بار پھر ایم کیو ایم کو تمام اہم فیصلوں میں ساتھ لیکر چلنے کی یقین دہانی کروائی اور کہا کہ عام انتخابات نئی یا پرانی مردم شماری پر کروانے کا فیصلہ اتحادی جماعتوں کی مشاورت سے کیا جائے گا۔
ملاقات میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری، ڈاکٹر فاروق ستار، وفاقی وزیر بجلی خرم دستگیر اور مصطفیٰ کمال بھی موجود تھے۔
