پاکستان اورایران کےدرمیان5سالہ اسٹریٹجک تجارت کامعاہدہ طے پا گیا، پاک ایران وزرائےخارجہ نے درمیان مفاہمت کی یادداشت پردستخط کردیے۔
اسلام آباد میں پاکستان اورایران کےدرمیان5سالہ اسٹریٹجک تجارت کامعاہدہ طے پا گیا، بلاول بھٹو زرداری اورایرانی وزیرخارجہ نے دستخط کیے۔ اس کے بعد دونوں وزرائے خارجہ نے مشترکہ پریس کانفرنس کی۔
تقریب میں وفاقی وزرا ایاز صادق اور نوید قمر بھی موجود تھے۔
پاک ایران وزرائےخارجہ کی مشترکہ پریس کانفرنس میں ایرانی وزیرخارجہ نے کہا کہ سال کےآخرمیں مزید5 بارڈرمارکیٹس کو فعال کریں گے۔ دونوں ممالک کےدرمیان تجارت میں وسعت چاہتےہیں۔
ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ معیشت،تجارت اور ثقافت پر دونوں ممالک میں کام ہورہا ہے، باجوڑ واقعے سمیت دہشتگردی کےدیگرواقعات کی مذمت کرتےہیں، پاکستان میں بہترین استقبال پر شکرگزار ہوں، بلاول بھٹوسےگیس پائپ لائن منصوبےپربھی بات ہوئی۔
وزیرخارجہ بلاول بھٹو نے پریس کانفرنس میں کہا کہ اکنامک تعاون تنظیم کا دائرہ کار وسیع کرنا چاہیے، 15ماہ میں حکومت نےمعیشت کی بہتری کیلئےدن رات کام کیا، ہم نے کم وبیش15 ماہ قبل حکومت سنبھالی۔
بلاول بھٹونے کہا کہ جون میں ایران کا پہلا دورہ کیا تھا، تجارت،معیشت،توانائی میں باہمی تعاون کےفروغ کیلئےاقدامات کیےجارہےہیں، ایرانی ہم منصب سے مختلف معاملات پر گفتگو ہوئی، ایران کےساتھ آزادانہ تجارت کا معاہدہ کیا ہے، ایران کےساتھ تعاون کو مضبوط کرنا چاہتےہیں۔
وزیرخارجہ نے مذید کہا کہ ایران سےآنےوالی بجلی سےگوادرمیں اسپتال اوراسکول مستفیدہورہےہیں۔ گوادرمیں بجلی فراہمی کیلئے ایران نے بہترین کردارادا کیا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں۔ اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔
