وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ وفاق پاکستان کے استحکام کیلئے آج ایک عظیم دن ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ ساتویں ڈیجیٹیل مردم شماری کی منظوری کیلئے منعقدہ اجلاس میں سیاسی جماعتوں کے نمائندوں نے خصوصی دعوت پر شرکت کی جس کا مقصد اتفاق رائے سے قومی مسائل سے نمٹنے کے پی ڈی ایم حکومت کے نقطہ نظر کے مطابق غور وخوض کرنا تھا۔
It is a great day for strengthening the Federation of Pakistan. The Council of Common Interests has unanimously approved the seventh digital census. The meeting was also attended by representatives of political parties who joined it on a special invitation. The idea was to make… pic.twitter.com/LQIEkeuzOg
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) August 5, 2023
شہباز شریف نے کہا کہ وفاق پاکستان کے استحکام کیلئے آج ایک عظیم دن ہے، مشترکہ مفادات کونسل نے ساتویں ڈیجیٹیل مردم شماری کی متفقہ طور پر منظوری دی ہے۔
وزیراعظم نے یہ بھی کہا کہ مردم شماری کی متفقہ طور پر مشترکہ مفادات کونسل نے منظوری دی ہے، مردم شماری کا پورا عمل مشاورتی کمیٹی کی نگرانی میں منعقد ہوا جس میں صوبائی حکومتوں، معروف شماریات دانوں سمیت تمام فریقین کی نمائندگی تھی۔
ان کا کہنا تھا کہ نادرا، این ٹی سی اور سپارکو نے اس عمل کو انتہائی شفاف، معتبر اور موثر طریقے سے انجام دینے کیلئے مدد فراہم کی، یہ پاکستان کی پہلی ڈیجیٹیل مردم شماری تھی۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ میں تمام متعلقہ وزارتوں، صوبائی وزیراعلیٰ،صوبائی حکومتوں، نادرا، سپارکو، این ٹی سی، مسلح افواج، پولیس اور سب سے بڑھ کر اساتذہ کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے اس بڑی سرگرمی میں حصہ لیا اور بے پناہ قومی خدمات انجام دیں۔
