Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ایشیاکپ اور افغانستان سیریز کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا

ایشیا کپ اور افغانستان سے سیریز کے لیے قومی ون ڈے اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے پریس کانفرنس کے دوران ایشیا کپ اور افغانستان سے سیریز کے لیے قومی ون ڈے اسکواڈ کا اعلان کیا۔ ایشیا کپ کے لیے 17 اور افغانستان سیریز کیلئے 18 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان کیا گیا ہے۔

ایشیا کپ کے لیے 17 رکنی پاکستانی ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔ بابراعظم (کپتان)، شاداب خان (نائب کپتان)، عبداللہ شفیق، فخرزمان، امام الحق، محمد رضوان، محمد حارث، سلمان علی آغا، افتخار احمد، طیب طاہر، محمد نواز، اسامہ میر، فہیم اشرف، محمد وسیم جونیئر، حارث رؤف، نسیم شاہ اور شاہین آفریدی شامل ہیں۔

افغانستان کے خلاف سیریز کے لیے 18 رکنی اسکواڈ میں مڈل آرڈر بلے باز سعود شکیل کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں

Exit mobile version