Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

چین میں گرفتار آسٹریلوی خاتون صحافی رہائی کے لیے بے چین

چین میں قید آسٹریلوی خاتون صحافی نے اپنے ایک خط میں کہا کہ وہ سورج کو دیکھنا چاہتی ہیں۔

برطانوی خبر رساں ادارے کی خبر کے مطابق آسٹریلوی خاتون صحافی چینگ لی جو تین سال سے چین میں قید ہیں نے اپنے ایک خط میں کہا کہ وہ سورج کو دیکھنا چاہتی ہیں۔

”چینگ لی نے آسٹریلیا کی عوام کے نام ایک خھلے خط میں کہا کہ مجھے سورج کی یاد آتی ہے، میری کوٹھڑی میں سورج کی روشنی آتی ہے لیکن میں نے سورج کو نہیں دیکھا۔

چینگ لی نے کہا کہ میں صرف سورج کو دیکھنے کی امید میں 10 گھنٹے کھڑی رہ سکتی ہوں۔

اپنے خط میں چینگ لی نے لکھا کہ مجھے یقین نہیں آ رہا کہ جب میں آسٹریلیا میں رہ رہی تھی تو میں دھوپ سے بچ جاتی تھی۔ میں نے گزشتہ تین سالوں میں ایک درخت نہیں دیکھا۔

چینگ لی نے امید ظاہر کی کہ جب میں میلبورن واپس آؤں گی تو بارش میرا استقبال کرے گی۔

چینگ لی بطور فنانس رپورٹر چین کے سرکاری میڈیا انگریزی زبان کے ٹیلی ویژن اسٹیشن سی جی ٹی این کے لیے کام کر رہی تھیں جب انہیں حراست میں لیا گیا اور انہوں نے پہلے چھ ماہ بغیر کسی الزام کے قید تنہائی میں گزارے۔

گزشتہ سال مارچ میں چینگ لی کے خلاف خفیہ طور پر مقدمہ چلایا گیا تھا اور وہ سزا سنانے کے لیے ایک سال اور چار ماہ سے انتظار کر رہی ہیں۔

چین میں آسٹریلیا کے سفیر گراہم فلیچر نے عدالت میں داخلے کی ناکام کوشش کی۔

یہاں تک کہ ان کے اہل خانہ کو بھی اس بات کا علم نہیں ہے کہ ان پر کیا الزام لگایا گیا ہے، سوائے اس کے کہ اس میں ریاستی راز منتقل کرنا شامل ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں

Exit mobile version