محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا میں کل سے مون سون کی مزید بارشوں کا امکان ہے۔
پی ڈی ایم کے کے مطابق تیزبارشوں اور ہواؤں کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ پیشگی اقدامات اٹھائے، بالائی اضلاع میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔
پی ڈی ایم اے کے جاری کردہ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ سوات، کوہستان، بونیر، اورکزئی، چترال، مانسہرہ، شانگلہ، دیر، ابیٹ آباد، خیبر، صوابی، پشاور میں تیز بارشوں سے ندی نالوں میں پانی کے بہاؤ میں اضافے کا امکان ہے۔
مراسلے میں بتایا گیا ہے کہ بارشوں سے نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے۔ ضلعی انتظامیہ چھوٹی بھاری مشینری کی دستیابی یقینی بنائیں۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق سیاحوں کو موسمی صورت حال سے آگاہ کیاجائے، بوقت ضرورت سیاحوں کو محفوظ انتظارگاہوں میں منتقل کیا جائے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بارشوں کا سلسلہ 16 اگست تک وقفے وقفے تک جاری رہنے کا امکان ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔
