چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے لئے انوارالحق کاکڑ کے ساتھ ہر قسم کا تعاون کریں گے۔
سابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے نئے نگران وزیراعظم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ انوارالحق کاکڑ کو پاکستان کا نگران وزیراعظم منخب ہونے پر مبارکبا دیتا ہو۔
انہوں نے کہا کہ مجھے بڑی خوشی ہے بلوچستان سے ایک پشتون کو پاکستان کا وزیراعظم بنایا ہے، میرا ہمیشہ سے ایک موقف رہا ہے کہ ہمیں محرومیوں کے شکار علاقوں کو سب سے زیادہ سپورٹ کرنا چاہیے۔
چوہدری محمد سرور نے یہ بھی کہا کہ فاٹا ہو یا بلوچستان کے علاقے ہو، ہمیں ان کو اوپر اٹھانا چاہیے، پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے لئے انوارالحق کاکڑ کے ساتھ ہر قسم کا تعاون کریں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ جی ایس پی پلس ہو یا کوئی بین الاقومی سطح کا مسئلہ ہو، میں رضاکارانہ خدمات نگران حکومت کو پیش کرتا ہو، بغیر کسی عہدے اور لالچ کے میں اپنے خرچے پر نگران حکومت کو سپورٹ کرنے کے لئے تیار ہو۔
سابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کا مزید کہنا تھا کہ 2013 میں جی ایس پی پلس کے حصول کے لئے گورنر ہونے کے باوجود اپنے خرچ پر مختلف ممالک کے دورے کئے، جی ایس پی پلس حاصل کیا اور اس پر حکومت کے کسی قسم کے اخراجات نہیں کئے۔
