عدالت نے شہری کی بھینسیں اورزیورات لے جانے کے حوالے سےڈی پی او وہاڑی سے رپورٹ طلب کر لی۔
تفصیلات کے مطابق لاہورہائی کورٹ میں پولیس ریڈ میں شہری کی بھینسیں اور طلائی زیورات لے جانے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔
سماعت کے دوران عدالت نے شہری کی بھینسیں اور زیورات لے جانے کےحوالے سے ڈی پی او وہاڑی سے رپورٹ طلب کرلی اور کہا کہ عدالت آگاہ ہے کہ اس معاملے میں ہوکیارہا ہے۔
عدالت نے ریمارکس دیے کہ اگر پولیس اہلکاروں کےخلاف شواہد ہیں تو کارروائی کی رپورٹ عدالت پیش کی جائے۔ اگرعدالت نے سی سی ٹی وی فوٹیج عدالت میں چلادی تو سب سامنے آجائے گا۔ بہتر ہے پولیس کےاندراحتساب کےنظام کےتحت کارروائی ہو۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔
