وفاقی حکومت نے پولیس سروس آف پاکستان (پی ایس پی) کے گریڈ 21 کے افسر رفعت مختار کو انسپکٹر جنرل (آئی جی) سندھ پولیس تعینات کردیا ہے۔
نئے انسپیکٹر جنرل (آئی جی) سندھ رفعت مختار کی تعیناتی کے بعد ان کے اعزاز میں تعارفی اجلاس کا انعقاد کیا گیا جس میں جونیئر افسر کی بطور آئی جی تعیناتی کے معاملے پر اعلیٰ پولیس حکام نے تحفظات کا اظہار کیا۔
آئی جی سندھ رفعت مختار کی زیرصدارت پہلے اجلاس میں سندھ کے 6 سینئر ایڈیشنل آئی جیز شریک نہ ہوئے۔ شرکت نہ کرنے والوں جاوید اوڈھو، عمران یعقوب، منیر شیخ، مظفر شیخ اور دیگر شامل ہیں۔
نئے آئی جی سندھ رفعت مختار سندھ میں گریڈ 21 کے تمام 7 افسران سے جونیئر ہیں، ان کا تعلق پولیس سروس کے 24 ویں کامن سے ہے۔
دوسری جانب آئی جی سندھ رفعت مختار کی تعیناتی کے بعد پولیس افسران میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔
آئی جی سندھ رفعت مختار کی تعیناتی کے بعد پولیس افسران میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔۔ آئی جی سندھ کا عہدہ سنبھالنے کے بعد رفعت مختار سی پی او کراچی پہنچے تو انکا شاندار استقبال کیا گیا جبکہ دوسری جانب سندھ پولیس میں دھڑے بندی کی قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں۔۔ #BOLNews #IGSindh pic.twitter.com/5kSwud6Mrk
— BOL Network (@BOLNETWORK) August 21, 2023
آئی جی سندھ کا عہدہ سنبھالنے کے بعد رفعت مختار سی پی او کراچی پہنچے تو انکا شاندار استقبال کیا گیا جبکہ دوسری جانب سندھ پولیس میں دھڑے بندی کی قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں۔
واضح رہے کہ سندھ کی بیوروکریسی کی تبدیلیاں جاری ہیں، ایڈیشنل آئی جی اور چیف سیکریٹری کے بعد آئی جی سندھ غلام نبی میمن بھی تبدیل کردیئے گئے تھے۔
غلام نبی میمن کی جگہ رفعت مختار کو آئی جی سندھ تعینات کیا گیا تھا جبکہ رفعت مختار کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کیا گیا ہے۔
