Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بجلی کے بھاری بلوں کے معاملے پر وزیراعظم ہاؤس میں ہنگامی اجلاس طلب

نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے بجلی کے نرخوں کے حوالے سے ہنگامی اجلاس طلب کر لیا۔ 

نگراں وزیرِاعظم نے کل اسلام آباد میں بجلی کے نرخوں اور صارفین کے بِلوں پر ہنگامی اجلاس طلب کرتے ہوئے وزارت بجلی اور تقسیم کار کمپنیوں سے اس حوالے سے تفصیلی بریفنگ پیش کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرنگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے ٹوئٹ بھی کیا جس میں انھوں کہا ہے کہ اجلاس میں صارفین کو بجلی کے بِلوں کے حوالے سے زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کے حوالے سے مشاورت کی جائے گی۔

انوار الحق کاکڑنے ٹوئٹ میں کہا کہ بجلی کے بھاری بِلوں کے معاملے پر میں نے کل وزیر اعظم ہاؤس میں ہنگامی اجلاس طلب کر لیا ہے۔ اجلاس میں وزارت بجلی اور تقسیم کار کمپنیوں سے بریفنگ لی جائے گی،

نگراں وزیراعظم کا کہنا ہے کہ صارفین کو بجلی کے بِلوں کے حوالے سے زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کے حوالے سے مشاورت کی جائے گی۔

یہ خبربھی پڑھیں: بجلی کے بلوں میں اضافے کیخلاف ملک بھر میں شہری سراپااحتجاج 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version