Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

مصطفیٰ کمال نے پیپلز پارٹی کو بے ایمان قرار دے دیا

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے ڈپٹی کنوینئر مصطفیٰ کمال نے پیپلز پارٹی کو بے ایمان قرار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق اپنے بیان میں مصطفیٰ کمال نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ماضی میں جو نقصان پہنچایا ہے اب اس کا ازالہ کرنے کا وقت آن پہنچا ہے، ماضی میں جو کچھ اس شہر کے ساتھ ہوا وہ اب نہیں ہونے دینگے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ پیپلز پارٹی جس درجہ کی بے ایمان سیاسی جماعت ہے ہم نگراں حکومت سے اس قسم کی توقع نہیں رکھتے، یہ امید رکھتے ہیں کہ نئی حلقہ بندیوں کے ساتھ صاف و شفاف انتخابات منعقد ہوں گے۔

مصطفیٰ کمال نے کہا کہ وقت اور حالات نے ثابت کردیا کہ کوئی دوسری جماعت ایم کیو ایم سے  زیادہ خدمت نہیں کر سکی، کارکنوں کو ذہنی طور پر اعادہ کرنا ہے کہ جس بیانیہ کو لے کر ایم کیو ایم پاکستان کھڑی ہے وہی حق کا واحد راستہ ہے۔

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے ڈپٹی کنوینئر مصطفیٰ کمال نے مزید کہا کہ آئندہ آنے والے الیکشن میں پتنگ کو کامیاب بنانے کیلئے عوام میں رائے عامہ ہموار کریں کیونکہ سندھ کے شہری علاقوں کے پاس ایم کیو ایم کے علاوہ دوسرا آپشن نہیں ہے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version