Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کیا اداکار رجنی کانت کنڈکٹر تھے؟

بھارت کے لیجنڈ اداکار رجنی کانت نے اس بس اڈے کا دورہ کر لیا جہاں انہوں نے بطور کنڈکٹر کام کیا تھا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ بس اسٹوپ بنگلور کا ہے جہاں معروف اداکار نے ماضی میں کام کیا تھا۔

رجنی کانت بنگلور میٹروپولیٹن ٹرانسپورٹ کارپوریشن کے بس اڈے پر گئے تو شہری انہیں وہاں دیکھ کر حیران و پریشان رہ گئے۔

رجنی کانت نے چند منٹ وہاں بس ڈرائیوروں، کنڈکٹرز اور دیگر بس اسٹاف کے ساتھ گزارے، انہوں نے بس اسٹاف کے ساتھ کچھ دیر گپ شپ  بھیکی۔

واضح رہے کہ شیوا جی راؤ گائیکواد کسی زمانے میں اس شہر میں بس کنڈکٹر تھے جب تامل ڈائریکٹر بالاچندر نے انہیں دیکھا، ان کا نام تبدیل کرکے ’رجنی کانت‘ رکھا اور فلم ’ابوروا راگنگال‘ میں کام کا موقع دیا۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

 

متعلقہ خبریں

Exit mobile version