Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

چین کا 25 سال کی عمر میں شادی کرنے والی لڑکیوں کیلیے انعام کا اعلان

چین کے ایک شہر کی انتظامیہ کی جانب سے 25 سال کی عمر تک شادی کرنے والی لڑکی کے لیے انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔ 

غیر ملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق چین کے ایک شہر کی انتظامیہ نے اعلان کیا ہے کہ 25 سال تک کی عمر والی لڑکی کو شادی کی صورت میں 1000 یوآن دیئے جائیں گے۔

رپورٹ کے مطابق جینگشن کاؤنٹی نے کہا ہے کہ نوبیاہتا جوڑے کی دلہن کو 25 برس یا اس سے کم عمر ہونے پر انعامی رقم دی جائے گی جو 137 امریکی ڈالر دیئے جائیں گے۔

انتظامیہ کی جانب سے کہا گیا کہ اس کا مقصد نوجوانوں کو شادی کی جانب مائل کرنا ہے بالخصوص اس عمر میں جس میں وہ زیادہ سے زیادہ اولاد پیدا کرسکیں۔ یہی وجہ ہے کہ اس میں عمر کا خاص خیال رکھا گیا ہے۔

جینگشن انتظامیہ نے یہ بھی کہا ہے کہ بچے کی دیکھ بھال، تعلیم اور دیگر مراحل میں بھی سبسڈی اور حکومتی امداد سے معاونت کی جائے گی۔

واضح رہے کہ سال چین کی اوسط شرح پیدائش میں 1986 سے کمی واقع ہورہی ہے جو 2022 میں 68 لاکھ تک کم ہوئی تھی۔ وجہ یہ ہے کہ خواتین شادی نہیں کررہیں اور شرح پیدائش کم ہورہی ہے۔ دوسری وجہ یہ ہے کہ والدین کے پاس بچوں کی پرورش اور تعلیم کےلیے مناسب وسائل کی شدید قلت ہے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version