Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اٹک؛ کامرہ کے قریب گاڑی پر فائرنگ، 3 افراد جاں بحق

پنجاب کے ضلع اٹک میں گاڑی پر فائرنگ کے واقعہ میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق اٹک میں کامرہ کے قریب ایک گاڑی پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہوگئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے واقعہ میں جاں بحق ہونے والے افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

دوسری جانب پولیس نے واقعہ میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لئے کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

وئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں

Exit mobile version