Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

شمالی وزیرستان: سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 1 دہشت گرد ہلاک اور 1 زخمی

سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا جس کے نتیجے میں 1 دہشت گرد ہلاک جبکہ 1 زخمی ہوگیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ میں سیکورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی ، آپریشن کی قیادت کرنے والے میجر عامر نے دہشت گردوں کے گروہ کا سراغ لگایا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشتگرد ہلاک ہوگیا جبکہ1 زخمی ہوگیا ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں میجر عامر عزیز اور سپاہی محمد عارف بھی شہید ہوئے۔

آئی ایس پی آر کا یہ بھی کہنا ہے کہ29 سالہ میجر عامر عزیز کا تعلق سرگودھا سے تھا جبکہ 27 سالہ شہید سپاہی محمد عارف کا تعلق ساہیوال سے تھا۔

آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ میجر عامر عزیز اور سپاہی محمد عارف نے دہشت گردوں کے خلاف بے جگری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا، علاقے کو دہشت گردوں سے پاک کرنے کے لئے سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version