Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کشمیر کے معاملے پر تمام سیاسی جماعتیں ایک پیج پر ہیں، سلطان محمود چوہدری

آزاد جموں و کشمیرکے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ کشمیر کے معاملے پر تمام سیاسی جماعتیں ایک پیج پر ہیں۔

تفصیلات کے مطابق آزاد جموں و کشمیرکے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری کسی بھی صورت میں جموں و کشمیر کی تقسیم کی اجازت نہیں دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ کشمیری اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل درآمد چاہتے ہیں جس میں جموں و کشمیر کے عوام کو حق خودارادیت کی ضمانت دی گئی ہے۔

سلطان محمود چوہدری نے بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں جاری جدوجہد آزادی کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا اور کہا کہ کنٹرول لائن (ایل او سی) کے اس طرف حکومت اور عوام غیر قانونی بھارتی قبضے کے خلاف جدوجہد میں اپنے کشمیری بھائیوں کے شانہ بہ شانہ کھڑے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کشمیر کے معاملے پر تمام سیاسی جماعتیں ایک پیج پر ہیں، بی جے پی کی زیر قیادت بھارتی حکومت ہندوو ¿ں کو علاقے میں آباد کر کے مقبوضہ علاقے میں آبادی کا تناسب تبدیل کرنے پر تلی ہوئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مودی حکومت خطے کی آبادی کو تبدیل کرکے ایک ہندو وزیر اعلیٰ لانا چاہتی ہے تاکہ 5 اگست 2019 اور اس کے بعد کیے گئے اقدامات کو قانونی حیثیت دی جائے۔

سلطان محمود چوہدری نے افسوس کا اظہار کیا کہ مقبوضہ کشمیر کے اطراف واکناف میں تعینات بھارتی فورسز کے 9لاکھ اہلکار خطے میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں میں ملوث ہیں۔

آزاد جموں و کشمیرکے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کشمیری عوام کی قربانیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ دن دور نہیں جب مقبوضہ جموںوکشمیرکے لوگ بھارت کے ناجائز قبضے سے آزادی حاصل کر لیں گے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version