Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بجلی کا بل اب موت کا پروانہ بن چکا ہے، سراج الحق

سراج الحق نے کہا ہے کہ بجلی کا بل اب موت کا پروانہ بن چکا ہے۔

تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ جماعت اسلامی نے وائٹ پیپر لانے کا فیصلہ کیا ہے، وائٹ پیپر لانے کا مقصد عوام کو آگاہ کرنا ہے۔

سراج الحق نے کہا کہ ایل پی جی،پیٹرول،ڈیزل سمیت سب میں ٹیکس وصول کیا جاتا ہے، ہمیں ڈر ہے کل کو حکومت سانس لینے پر بھی ٹیکس وصول کرے گی۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ جماعت اسلامی نے فیصلہ کیا ہے اگر بجلی،پیٹرول ڈیزل کی قمیتوں میں کمی نہ کی تو احتجاج کرے گے۔

امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ ساہیوال میں بجلی کا پلانٹ لگایا اور کوئلہ باہر سے خریدا گیا جبکہ کوئلہ پہلے جہازوں کے ذریعے کراچی پھر کراچی سے ساہیوال لایا جاتا ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ غلط معاہدوں سے بجلی کی قیمتوں میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے، بجلی کا بل اب موت کا پروانہ بن چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مہنگا تیل خریدتے پیں اور پھر قیمتیں بڑھا دیتے ہیں جبکہ کمی ہو تب قمیتیں کمی نہیں  کرتے ہیں، حکمرانوں نے اتنا ظلم کیا ہے شاید اتنا انگریز نے بھی ظلم نہیں کیا ہے۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے مزید کہا کہ نگران حکومت تمام مسئلوں پر بات کرتی ہے لیکن الیکشن پر بات نہیں کرتی ہے، ظالمانہ فیصلوں کو ختم نہ کیا گیا تو جماعت اسلامی مشاورت کے بعد پہیہ جام ہڑتال کرے گی۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version