Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بہاولپور میں بیک وقت 5 بچوں کی پیدائش، تین انتقال کر گئے

بہاولپور میں خاتون کے ہاں بیک وقت پانچ بچوں کی پیدائش ہوئی لیکن بدقسمتی سے ان میں سے 3 بچے انتقال کرگئے۔ 

تفصیلات کے مطابق بہاولپور کے نجی اسپتال میں ایک خاتون نے بیک وقت پانچ بچوں کو جنم دیا جس کے بعد ڈاکٹرز نے فوری طور پر تمام بچوں کو معائنے کے لیے آئی سی یو منتقل کردیا۔

پیدائش کے بعد بچوں کو سانس لینے میں دشواری کا سامنا تھا جس کے باعث ڈاکٹرز نے بچوں کی حالت کو غیر تسلی بخش قرار دے کر انہیں انکیبیوٹر پر منتقل کیا تاہم اُن میں سے بیٹا اور دو بیٹیاں انتقال کرگئیں۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version