Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاکستان میں لاپتہ افراد کا مسئلہ سب سے اہم اور سنگین ہے،سردار اختر مینگل

سردار اختر مینگل نے کہا ہے کہ پاکستان بھر میں لاپتہ افراد کا مسئلہ سب سے اہم اور سنگین ہے۔

بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر مینگل نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سینئر وکیل ایڈووکیٹ ابراہیم لہڑی نے بی این پی میں شمولیت کا اعلان کیا ہے، بی این پی میں شمولیت کرنیوالوں کو خوش آمدید کہتا ہوں، بلوچستان کی سیاست میں پڑھے لکھے لوگوں کی ضرورت ہے۔

سردار اختر مینگل نے کہا کہ بلوچستان کا کوئی علاقہ اس وقت محفوظ نہیں، نگراں حکومت کے حوالے سے کہہ چکا تھا کہ یہ انڈر ٹیکر حکومت ہوگی۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہم نے ہمیشہ لاپتہ افراد کی بات کی ہے، اپنے موقف کی وجہ سے ہمیشہ ہمیں نقصان اٹھانا پڑا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان بھر میں لاپتہ افراد کا مسئلہ سب سے اہم اور سنگین ہے، پی ٹی آئی کی حکومت کیساتھ ہمارا مسئلہ لاپتہ افراد پر بنا۔

بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر مینگل کا مزید کہنا تھا کہ گورنر بلوچستان کو استعفی دینے کا نہیں کہا، ہمارے ایم پی ایز کی تجاویز پر کام ہوئے لیکن فنڈز نہیں ملے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version