سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے کہا ہے کہ سعودی عرب پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع سے فائدہ اٹھانے کیلئے تیار ہے۔
وزارت خزانہ کے مطابق نگران وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر سے سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے ملاقات کی جس میں نگران وزیر خزانہ نے سعودی سفیر کو معاشی خوشحالی کیلئے پالیسیوں کے تسلسل سے آگاہ کیا۔
ملاقات میں دونوں فریقین نے علاقائی استحکام اور خوشحالی کیلئے باہمی اقتصادی شراکت داری کی خواہش کا بھی اظہار کیا جبکہ باہمی اقتصادی تعلقات مضبوط بنانے کیلئے ٹھوس اقدامات پر اتفاق کیا۔
نگران وزیر خزانہ نے پاکستان کی مسلسل سپورٹ اور حمایت پر سعودی قیادت کا شکریہ ادا کیا جبکہ ڈاکٹر شمشاد اختر نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دیرینہ تاریخی، مذہبی اور ثقافتی تعلقات کو بھی سراہا۔
ملاقات میں سعودی سفیر نے دونوں ملکوں کے درمیان دیرینہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کا عزم ظاہر کیا۔
سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے کہا کہ سعودی عرب پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع سے فائدہ اٹھانے کیلئے تیار ہے، پاکستان کے ساتھ دو طرفہ اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو مزید گہرا کیا جائے گا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
