Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

جھوٹی خبریں پھیلا کر پیپلزپارٹی کو خاموش نہیں کراجاسکتا، بلاول بھٹو

بلاول بھٹوزرداری نے کہا ہے کہ جھوٹی خبریں پھیلا کر پیپلزپارٹی کو خاموش نہیں کراجاسکتا، بطور سیاسی قیدی آصف زرداری نےسب سےزیادہ وقت جیل میں گزارا۔

کراچی میں چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے پی پی پی ضلع ملیر اور کراچی ایسٹ کے سابق صدر شیر محمد بلوچ کے انتقال پر لواحقین سے اظہار افسوس کیا اوران کے صاحبزادے نوروز شیر محمد سے تعزیت کی۔

اس موقع پرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیرخارجہ بلاول بھٹو نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی سندھ میں پابندیاں غیر آئینی ہیں، ہم عدالت اور نیب کا سامنا کرنے کو تیار ہیں، پیپلزپارٹی کےکسی رہنما کانام ای سی ایل میں نہیں ہے۔

بلاول بھٹوزرداری نے کہا کہ جھوٹی خبریں پھیلا کر پیپلزپارٹی کو خاموش نہیں کراجاسکتا، سیلاب متاثرین کے کام کو بھی روکاگیا، الیکشن کمیشن کو الیکشن کی تاریخ کا اعلان کرناچاہیے، الیکشن کمیشن کو دیکھناچاہیے دوغلی پالیسی کیوں چل رہی ہے۔

سابق وزیرخارجہ نے کہا کہ جو کٹھ پتلیاں مسلط کرنا چاہتےہیں ان کو بھی عوام خبردارکہتے ہیں، ہمیں جب بھی موقع ملا ہربارعوام کی خدمت کی، عوام پر تجربے کرنا بند کریں،انکو خود فیصلہ کرنےدیں، عوام جس کو بھی چنیں ہمیں قبول کرنا پڑےگا۔

انھوں نے کہا کہ ہم سب کو ملکر ملک کو معاشی مشکلات سے نکالناہوگا، نو مئی کو فوجی تنصیبات پرحملے کیےگئے، فوجی تنصیبات پر حملہ کرنے والوں کو سبق سکھاناہے، بطور سیاسی قیدی آصف زرداری نےسب سےزیادہ وقت جیل میں گزارا۔ آج جن سیاستدانوں کوتکلیف سےگزرناپڑرہاہے وہ مشکلات کا سامنا کررہےہیں۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ ہم بتانا چاہ رہے ہیں کہ آپ نےگھبرانا نہیں ہے، آپ کی سیاسی ٹریننگ چل رہی ہے آپ کو سیاستدان بنایا جارہاہے، الیکشن 90روز میں ہونے چاہیئں، پیپلز پارٹی کا مطالبہ ہے الیکشن جلد ازجلد کروائے جائیں۔

چیئرمین پی پی نے مذید کہا کہ عوام کا سب سے بڑا مسئلہ مہنگائی،غربت اور بےروزگاری ہے، عوام بجلی کابل ادا نہیں کرسکتے، اپنا علاج نہیں کراسکتے، پیپلز پارٹی نے عوام کو معاشی مشکلات سے نکالا۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version