Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

نیدرلینڈز، پولیس نے ہزاروں ماحولیاتی کارکن مظاہرین کو گرفتار کر لیا

نیدرلینڈز میں ہزاروں ماحولیاتی کارکنوں کو مظاہرہ کرنے اور سڑک بلاک کرنے کے جرم میں گرفتار کر لیا گیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کی خبر کے مطابق نیدرلینڈز میں فوسل ایندھن کے خلاف ہزاروں ماحولیاتی کارکنوں نے احتجاج کیا، پولیس نے 2400 ماحولیاتی کارکنوں کو گرفتار کر لیا۔

مظاہرہ کرنے والے ماحولیاتی سماجی کارکن کا کہنا تھا کہ فوسل ایندھن ماحول دوست نہیں ہے اور اگر اسے ترک نہیں کیا گیا تو مستقبل میں درجہ حرارت میں مزید اضافہ ہو گا۔

پولیس نے نیدرلینڈز کی ایک شاہراہ پر احتجاج کرنے والے ہزاروں ماحولیاتی کارکنوں کو منتشر کرنے کے لیے واٹر کینن کا استعمال کیا جو فوسل ایندھن کی صنعت کے لیے حکومتی سبسڈی ختم کرنے کا مطالبہ کر رہے تھے۔

10 ہزار سے زائد افراد نے گزشتہ روز اے 12 ہائی وے پر مارچ کیا اور حکام کی جانب سے نیدرلینڈز کی حکومت کے مرکز میں جانے والی بڑی ٹریفک شریان کو بند نہ کرنے کے انتباہ کو نظر انداز کیا۔

پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ انہوں نے 2400 مظاہرین کو حراست میں لیا ہے جن میں نابالغ بھی شامل ہیں اور کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔

اس تقریب کا انعقاد کرنے والی تنظیم ایکسٹینشن ریبیلین نے کہا ہے کہ وہ اس وقت تک احتجاج جاری رکھے گی جب تک نیدرلینڈز کی حکومت تیل اور گیس کی صنعت کو سبسڈی دینے کے لیے عوامی فنڈز کا استعمال بند نہیں کر دیتی۔

گزشتہ ہفتے ایک رپورٹ میں نیدرلینڈز میں 37.5 بلین یورو کی سبسڈی کی تفصیل دی گئی تھی، خاص طور پر شپنگ انڈسٹری سے متعلق، جس کے بعد اس عمل کو فوری طور پر روکنے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

مظاہرین جن کا تعلق انسٹینٹیشن ریبیلین، گرین پیس اور دیگر تنظیموں سے تھا، پولیس کی رکاوٹ کو توڑ کر ایک مرکزی سڑک پر دھرنا دے کر بیٹھ گئے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں

Exit mobile version