Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاکستان کے اتحاد، مفاد اور ترقی کا نام نوازشریف ہے، مریم نواز

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا ہے کہ پاکستان کے اتحاد، مفاداور ترقی کا نام نوازشریف ہے۔

تفصیلات کے مطابق پارٹی قائد میاں نواز شریف کی وطن واپسی کی تیاریوں کے حوالے سے چیف آرگنائزر مریم نواز نے اسلام آباد میں خیبر پختونخواہ اور اسلام آباد، آزاد کشمیر، گلگت بلتستان کے تنظیمی اجلاسوں کی الگ الگ صدارت کی۔

اجلاسوں میں قائد نوازشریف کی 21 اکتوبر کو وطن واپسی سے متعلق تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔

شرکاء نے میاں نواز شریف کے والہانہ استقبال کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہر تنظیم بڑھ چڑھ کر اپنے قائد کا واپسی پر استقبال کرے گی۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز شریف نے آزادجموں وکشمیر، گلگت بلتستان اور اسلام آباد کی تنظیموں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ “معمار پاکستان ویلکم بیک، سازشیو “گڈ بائے”۔ نواز شریف واپس نہیں آرہا، پاکستان کی خوش حالی کا دور واپس آرہا ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ نواز شریف کو “مائنس” کرنے والے خود “مائنس” ہو چکے ہیں۔ نواز شریف کو مائنس کرتے کرتے پاکستان کی ترقی مائنس ہوگئی۔ نوازشریف نے بہادری، ثابت قدمی سے سیاسی انتقام کا مقابلہ کیا اور سرخرو ہوئے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر نے یہ بھی کہا کہ چار سال میں پاکستان کی معیشت، معاشرت اور مفادات کی بنیادیں ہلا دی گئیں، نوازشریف نے قوم سے کئے ہر وعدے کو پورا کیا۔

 ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے اتحاد، مفاداور ترقی کا نام نوازشریف ہے، نوازشریف نے سیاسی انتقام کا سامنا کیا لیکن سیاسی انتقام کبھی نہیں لیا، وفاق پاکستان کے مفادات کا تحفظ صرف نوازشریف کرسکتا ہے۔

مریم نواز شریف کا یہ بھی کہنا تھا کہ نوازشریف ہی وہ واحد قائد ہے جس پر وفاق اور تمام اکائیوں کو اعتماد ہے، نوازشریف ملک کے اندر ہی نہیں خطے اور دنیا میں بھی پاکستان کی نیک نامی اور ترقی کی ضمانت ہے۔

انہوں نے کہا کہ عوام مینڈیٹ سے سیاسی منظر نامہ بدل دیں، عوام پورا مینڈیٹ نوازشریف کو دیں ، نوازشریف عوام کو ہمیشہ کی طرح پورا ریلیف دیں گے اور نوازشریف عوام کی تقدیر بدل دیں گے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز شریف نے تمام تنظیمی عہدے داروں کو میاں نواز شریف کی واپسی کی تیاریاں مکمل کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ 21 اکتوبر کو نواز شریف کا تاریخی استقبال ہو گا۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں

Exit mobile version