Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ہم ایک خودمختار ملک کے قابل فخر لوگ ہیں ، رضا ربانی

سابق چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے کہا ہے کہ ہم ایک خودمختار ملک کے قابل فخر لوگ ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سابق چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اسلام آباد میں سفارت کار کسی بھی ادارے، سہولت سینٹر یا کاروباری جگہ  کا دورہ کرتے ہیں جبکہ ملک کی اقتصادی اور سیاسی صورتحال پر تفصیل سے بات کرتے ہیں ، اب سفارت کاروں نے سیاسی جماعتوں کے دفاتر کا دورہ کرنے کا بیان دیا ہے۔

 میاں رضا ربانی نے کہا کہ نگران حکومت پاکستان کی خودمختاری کا تحفظ کرنے میں ناکام رہی ہے، مغربی ممالک مسلسل ہمارے اندرونی معاملات میں مداخلت کرتے رہتے ہیں جو صرف انتخابات کے انعقاد تک محدود نہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایسا لگتا ہے جیسے ’’راج‘‘ کے دن لوٹ آئے ہیں، ہم ایک خودمختار ملک کے قابل فخر لوگ ہیں اور گوروں  کی حکمرانی پر یقین نہیں رکھتے۔

سابق چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے مزید کہا کہ سینٹ  ہماری خودمختاری پر حملوں سمیت دیگر معاملات کو فوری طور پر اٹھائے، سینٹ کا اجلاس فوری طور پر طلب کیا جائے۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں

Exit mobile version