Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

امریکہ، گمشدہ ایف 35 لڑاکا طیارے کا ملبہ مل گیا

گزشتہ روز امریکی فضائیہ کا جدید ترین ایف 35 اسٹیلتھ لڑاکا طیارہ کیرولائنا میں گر کر تباہ ہو گیا تھا آج اس کا ملبہ مل گیا ہے.

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی خبر کے مطابق امریکی فوج کا کہنا ہے کہ اسے لاپتہ ایف 35 لڑاکا طیارے کا ملبہ مل گیا ہے، جو گزشتہ روز حادثے کا شکار ہو کر گر کر تباہ ہو گیا تھا۔

حکام نے لڑاکا طیارے کے حادثے کی جگہ کا پتہ لگانے کے لیے عوام سے مدد طلب کی۔

طیارے کے پائلٹ نے پیراشوٹ کے ذریعے جان بچائی تھی۔

میرین کور کے جوائنٹ بیس چارلسٹن کے مطابق اتوار کی سہ پہر لاپتہ ہونے والے ایف 35 بی لائٹننگ ٹو طیارے کا ملبہ پیر کے روز جنوبی کیرولائنا کی دیہی ولیمزبرگ کاؤنٹی میں تلاش کیا گیا۔

طیارے کا ملبہ جے بی چارلسٹن سے دو گھنٹے شمال مشرق میں دریافت کیا گیا، جبکہ لاپتہ اسٹیلتھ لڑاکا طیارے کی تلاش میں مدد کرنے پر مقامی، کاؤنٹی اور ریاستی حکام کا شکریہ بھی ادا کیا گیا۔

ملبہ میرین بیس سے تقریبا دو گھنٹے شمال مشرق میں واقع تھا اور مقامی رہائشیوں کو جائے وقوعہ سے دور رہنے کے لئے کہا جا رہا تھا۔

امریکی فوجی حکام کا کہنا ہے کہ کمیونٹی کے ممبروں کو اس علاقے سے گریز کرنا چاہئے کیونکہ ریکوری ٹیم ملبے کے میدان کو تحقیقات کے لیے محفوظ بنانا چاہتی ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں

Exit mobile version